اسکول ایک بار پھر بند ،بچے خوشی سے نہال ۔۔

اسکول ایک بار پھر بند ،بچے خوشی سے نہال ۔۔

83 views

سندھ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر اور شہر میں بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آٹھویں جماعت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کلاسز 6 اپریل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعید غنی نے مزید بتایا کہ آٹھویں جماعت تک کلاسز  میں تعلیمی سلسلہ آئندہ 15 روز تک معطل رہے گا تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بچوں کی پڑھائے متاچر ہونے کے ساتھ ساتھ والدین کی جانب سے ڈھیر سای فیس اور پڑھائی نہ ہونے کا گلہ بھی بجا ہے اس بت سے انکار نہیں کہ کورونا نے پوری دنیا میں ہی اپنی تباہیاں پھیلا رکھیں ہیں اور ہر گزرتے د کے ساتھ خطرہ بڑھتا جارہا ہے

 مگر یہ بات بھی بھولنے والی نہیں کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کا پہلے ہی دم آخری سانس پر تھا اس پر کورونا نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے کیونکہ اب تو بچے بھی یہ روز روز اسکول کھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے عادی ہوتے جارہے ہیں۔

 جیسے ہی اسکول کھلنے کی خبر آتی ہے بچے اطمینان سے کہتے ہیں کہ ابھی پھر بند ہوجائیں گے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،وزیر اعظم کی گھبرانے والی ہدایت پر کسی نے عمل کیا ہو یا نہ کیا ہو یہ بچہ برادری تعلیم کے معاملے میں زرا بھی نہیں گھبرا رہی جبکہ در حقیقت یہ ہمارے لیے سب سے زیادہ گھبرانے والی بات ہے

source : hum news

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *