ٹیم جیت نہ سکی مگر فخر زمان نے دل جیت لیے

ٹیم جیت نہ سکی مگر فخر زمان نے دل جیت لیے

48 views

فخرزمان کی دھواں دھار اننگز نے پاکستان کو فتح نہ دلاسکی مگر قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان کی یادگار اننگز نے سب کے دل جیت لیے، قومی کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نا صرف چھکے چوکوں کی بارش کی جبکہ 193 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام بھی کرلیے۔

غانیہ نورین

جمعے کو سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرا ون ڈے سنسنی خیز لمحات سے بھرپور تھا، پاکستان کو 17 رنز سے شکست ہوئی تو وہیں قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز فخرزمان نے کرکٹ کی دنیا میں نئے ریکارڈ اپنے نام کیے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف اوپنر فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیلی اور ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز بن گئے۔

جنوبی افریقہ کی سرزمین پر یہ کسی غیرملکی کھلاڑی کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگز ہے، اس سے قبل ڈیوڈ وارنر نے کیپ ٹاؤن میں 173 رنز اسکور کیے تھے۔

فخرزمان کی اننگز میں میں 10 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے اور اس طرح وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ انھوں نے آسٹریلیا کے شین واٹسن کے 186 رنز کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 341 رنز اسکور کئے۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں کھیلی جانے والی سب سے بڑی اننگز ہیں جبکہ شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے دوسری بڑی اننگز بھی ہے۔ فخر زمان نے جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

اس سے قبل یہاں پر سب سے زیادہ 175 رنز بنانے کا اعزاز ہرشل گبز کے پاس تھا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان کی تازہ ترین پرفارمنس نے انہیں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی فہرست پر تیسرے نمبر پر براجمان کردیا۔

میچ جیت جاتے تو خوشی ہوتی

دوسرے ون ڈے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں پچز ایسی ہیں کہ اگر شروع کے 10اوورز کھیل لیں تو ٹاپ آرڈر کیلئے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلان یہ ہی تھا کہ پہلے 8 اوورز پھر اگلے 10 اوورز آرام سے کھیلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی وکٹیں ایسی ہیں کہ یہاں رنز رکتے نہیں ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ اور باؤ لنگ میں بھی فائٹ کررہے ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلان یہی تھی کہ چھوٹی باؤنڈری کو ہدف بنایا جائے جب رن مطلوبہ رن ریٹ 11 ‏پر گیا تو جارحانہ کھیل شروع کیا، کوشش کی پارٹنرشپ لگے لیکن ہم نے زبردست مزاحمت کی اگر ‏تھوڑے رنز کم ہوتے تو میچ جیت جاتے اور میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی۔

دوسرا ون ڈے

اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے 80 رنز کی اننگ کھیلی گئی۔ مارکم نے 39 رنز اسکور کئے۔ کپتان باووما نے 92 رنز بنائے۔ڈیوسن نے 60 رنز اورڈیوڈ ملر نے 50 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے 3 وکٹ حاصل کئے۔شاہین شاہ،حسنین اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 341 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کا تعاقب اچھے انداز میں نہیں کیا گیا۔ اوپنر امام الحق 5 اور کپتان بابر اعظم 31 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب فخر زمان ڈٹے رہے۔ رضوان صفر، دانش عزیز 9، شاداب خان13، آصف علی 19، فہیم اشرف 11،شاہین آفریدی 5  رنز پر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کی شاندار بیٹنگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی اور مقررہ 50 اوورز میں پاکستان نے 9 وکٹ کے نقصان پر 324 رنز اسکور کئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے نارٹیجی  نے 3 وکٹ لئے۔ فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فخرزمان پاکستان اور قوم کا فخر

قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے 193 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی جس سے شائقین کرکٹ ٹیم کی شکست کو بھولا گئے، دھواں دھار بیٹنگ کے بعد فخرزمان جہاں کرکٹ کی دنیا میں سرخرو ہوئے وہیں سوشل میڈیا ٹائم لائن پر بھی نمایاں نظر آئے۔

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں اوپنر فخرزمان ٹاپ ٹرینڈ رہے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے انکی پرفارمنس کو پرفارمنس آف دی ایئر قرار دیا جبکہ فخرزمان کے رن آؤٹ ہونے پر جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کونٹین ڈی کوک کا اشارہ سوشل میڈیا پر زیربحث بن گیا۔

Source: TV Reports
Content: Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *