شاداب خان سے متعلق بری خبر سامنے آگئی

شاداب خان سے متعلق بری خبر سامنے آگئی

71 views

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خاب انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے باہر ہوگئے ہیں۔

غانیہ نورین

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کی مشکلات کم نہ ہونےکا نام نہیں لے رہی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بھی لیگ اسپنر شاداب خان دوبارہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران شاداب خان بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار  ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹیم جیت نہ سکی مگر فخر زمان نے دل جیت لیے

شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں، لہٰذا وہ دورہ جنوبی افریقا کے باقی میچز  اور  دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

انجری کا شکار ہونے پر  شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا  آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا ہے۔

Source:GEO news
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *