تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند ؟؟ شفقت محمود کا اہم فیصلہ

تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند ؟؟ شفقت محمود کا اہم فیصلہ

158 views

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے، کورونا کی تیسری لہر بچوں میں زیادہ اثر انداز ہورہی ہے جس کے پیش نظر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔

غانیہ نورین

 اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جو ضلع متاثر ہیں وہاں اسکولوں میں پہلی سے 8 ویں تک کلاسز نہیں ہونگی۔  یہ صوبوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں اسکول بند کرنے ہیں یا نہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 19 اپریل سے نویں اور 10، 11 اور 12 جماعتوں کے طالب علم تعلیمی اداروں میں سخت ایس اوپیز کے تحت آسکتے ہیں، تاہم زیادہ کیسز سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ تاکہ وہ امتحانات کی تیاری کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وباء نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ملک میں تیسری لہر کی تباہ کاریاں

امتحانات سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات ضروری ہونگے۔ 40 لاکھ بچوں کے نویں اور دسویں کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں اے لیول اور او لیول کے امتحانات اپنے وقت پر شیڈول کے مطابق ہوں گے، ملک میں ایسے طلبہ کی تعداد کم ہے جو یہ امتحانات دے رہے ہیں اس لیے یہ طلبہ اپنے امتحانات کی تیاری جاری رکھیں، کیمبرج نے کہا ہے کہ وہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران نئے مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری مگر سست روی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: احتیاط : کورونا کی تیسری لہر کا بچوں پر سخت وار ۔۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی 10 ماہ بعد سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہے، پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3953 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ 103 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 696,184 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 924 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے 10 ماہ قبل 23 جون 2020 کو 105 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *