سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے اہم اعلان

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے اہم اعلان

70 views

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے۔

غانیہ نورین

سال 2020 کی طرح یہ سال بھی عالمی وباء کے سائے تلے گزر رہا ہے جہاں ایک بار پھر مختلف ملکوں میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں وہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

جس کے باعث چین اور سعودی عرب نے کورونا ویکسین کو ضروری قرار دے دیا ہے۔ سعوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین کورس مکمل کرنے والوں کو عمرہ ادائی کا اجازت نامہ جاری ہو گا۔

العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کا استقبال ،غلاف کعبہ کی صفائی

یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے یا پہلی خوراک پر 14 دن گزر چکے ہوں گے۔

رمضان کے دوران عمرہ، نمازوں اور زیارت حرمین شریفین کی بکنگ ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہو گی۔ اس مقصد کے لیے زائر خود اپنی سہولت کے مطابق دیے گئے اوقات کا انتخاب کر سکتا ہے تاہم اجازت نامہ کا اجرا مسجد میں حفاظتی تدابیر کی روشنی میں مخصوص کردہ جگہ میں گنجائش کی صورت میں ہی جاری کیا جائے گا۔

اجازت ناموں کی معیاد کی جانچ بھی عازم عمرہ یا نمازی کی ’’توکلنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

وزارت کے عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رمضان کے دوران عمرہ اور نمازوں کے لیے حرمین شریفین میں داخلے کے اجازت نامے صرف ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہی جاری ہوں گے، عازمین اس ضمن میں جعلی ایجنٹوں اور ویب سائٹس سے خبردار رہیں۔

مزید پڑھیں: حرمین شریف میں اس سال اعتکاف اور اجتماعی افطار ہوگا؟؟

رمضان کی مبارک ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ فرزندان توحید کو عبادت کا موقع فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسجد حرام میں نماز ادائی کے لیے مزید جگہ مختص کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Source: Al Arabiya
Content : Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *