ایل جی نے موبائل فونز بزنس بند کیوں کیا؟؟ وجہ سامنے آگئی

ایل جی نے موبائل فونز بزنس بند کیوں کیا؟؟ وجہ سامنے آگئی

31 views

اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانکس آلات بنانے والی جنوبی کوریا کی معروف کمپنی ‘ایل جی’ نے اربوں روپوں کا مالی خسارہ برداشت کرنے کے بعد موبائل ڈویژن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غانیہ نورین

اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایل جی فونز کا بھی ایک دور رہا تھا جہاں اس نے اپنے صارفین کو LG V40 ThinQ ,LGG8X ThinQ, LG G7+ThinQ,LG G6 ,LG Wing , LG V30  سمیت دیگر مقبول ترین سیٹ شامل ہیں ۔

مگر ایل جی موبائل فونز رکھنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے، ایل جی کمپنی نے اربوں روپوں کا مالی خسارہ برداشت کرنے کے بعد موبائل ڈویژن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کمپنی کے مطابق ایل جی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے مسلسل خسارے کا سبب بننے والے موبائل ڈویژن کو مکمل ختم کیا جارہا ہے۔

ایل جی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موبائل ڈویژن کی وجہ سے اسے تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مخصوص خطے کے موجودہ موبائل فون صارفین کو ایک وقت تک سروسز سپورٹ اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس فراہم کرے گی۔

ایل جی نے موبائل فون بنانے والی بعض دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں الٹرا وائڈ اینگل کیمرے سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی تھیں، اپنی انہی جدت اور نت نئی ایجادات کے سبب سال 2013 میں ایک موقع پر ایل جی، سام سانگ اور ایپل کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا اسمارٹ فون مینو فیکچرر بن گیا تھا۔

Source:ARY News
Content: Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *