سندھ حکومت کا جیل میں قیدیوں کے لیے اہم اعلان

سندھ حکومت کا جیل میں قیدیوں کے لیے اہم اعلان

19 views

سندھ حکومت نے جیل کے قیدیوں کی کرونا ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غانیہ نورین

ترجمان سندھ کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی بعد از رجسٹریشن ویکسین کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر سندھ میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینینشن کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، قیدیوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن اس کی جائے گی۔ جیلوں میں ویکسینیشن کے مرحلے میں 50 سال سے زائد جیل عملے کو بھی شامل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مرحلہ وار کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جہاں پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو چینی کمپنی کی سینوفارم ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

تیسرے مرحلے میں 60 سال سے کم افراد کو لگائی جائیگی ، جبکہ ملکی آبادی کے مخصوص حصوں میں بھی ویکسین دی جائے گی، ویکسی نیشن کی نوعیت دستیاب ویکسین کی مقدار پر ہوگی۔

Source: Sindh Health Dept
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *