رمضان : پاکستان میں مہنگائی ، دیگر ممالک میں سستے پیکج  

رمضان : پاکستان میں مہنگائی ، دیگر ممالک میں سستے پیکج  

17 views

جیسے ہی برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ رمضان المبارک قریب آتا ہے دنیا کے کونے کونے میں جہاں مسلمان رہتے ہیں رمضان کیلئے ایک خاص قسم کی تیاریاں شروع کردیتے ہیں ، غریب ہو امراء ہر گھر میں سحر و افطار کیلئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ، رمضان میں افطاری اور سحری کی وجہ سے اشیاء کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو جا تا ہے۔

غانیہ نورین

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہت سے غیر ملکوں میں مسلمانوں کو کھانے پینے کی اشیاء میں کافی رعایت دی جاتی ہے، برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ایک مہینہ اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی جاتی ہے جبکہ لندن کے بڑے بڑے سپر اسٹورز میں رمضان کی اسپیشل آفر دی جاتی ہے۔ پچاس فیصد، ساٹھ فیصد اور ستر فیصد فروٹ ، سبزی اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں پر رعایت دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ میں دس فیصد اور بھارت میں پچیس فیصد ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے۔

Fruits-Vegetables

لیکن افسوس پاکستان میں یہ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے، پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا بھوت بھی بے قابو ہوگیا ہے، پھل فروٹ اور سبزیوں کے نرخوں میں من چاہا اضافہ کردیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچتی ہے۔ تاجر برادری ماہ رمضان کو سیزن قرار دیتے ہوئے خوب کمائی کرتے ہیں جس کے جواب میں پستی صرف عوام ہے۔

ایک عام آدمی کے لئے محدود آمدنی میں زندگی کی ضرورتیں پوری کرنا پل صراط کو پار کرنے والی بات ہو جاتی ہے۔

رمضان 2019: پاکستان میں مہنگائی، برطانیہ میں سستے پیکج، ماجرا کیا ہے؟ - BBC  News اردو

بات کی جائے حکومتی سطح کے اقدامات کی تو رمضان پیکج صرف یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیئے جاتے ہیں، مگر اس سے بھی ملک کی صرف 20 فیصد آبادی ہی فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ 80 فیصد آبادی عام بازاروں سے خریداری کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کا جن بے قابو ، عوام کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل

پاکستان میں اشیاء پر ڈسکاونٹ دینے کے بجائے مزید اضافہ کر دیاجاتا ہے، خاص طور پر افطاری اور سحری میں استعمال ہونے والی چیزوں میں جیسے چنا، کھجور، تیل، بیسن، آلو، لہسن ادرک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔

ملک میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مارچ 2021ء کے دوران مہنگائی 9.05 فیصد ہوگئی۔

ECC approves Rs2bn Ramazan package - Pakistan - DAWN.COM

اوپن مارکیٹ سے کینو اور کیلا غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں،کینو کی قیمت خوفناک اضافہ کے ساتھ 220روپے درجن،کیلا اضافہ کے ساتھ 130روپے درجن کر دیا گیا ہے آئندہ 72 گھنٹوں میں تمام اشیاء کی قیمتوں میں مذید بے پناہ اضافہ کا امکان ہے۔

اوپن مارکیٹ میں روزہ کی افطاری کے لئے شربت بنانے کے لیے تمام اقسام کے مشروبات کی بوتلوں کی قیمت600روپے سے بڑھا کر840روپے 3لٹر بڑی بوتل کردی گئی ہے جبکہ مشروبات کی چھوٹی بوتلوں کی قیمت میں ایک ایک سو روپے کا فوری اضافہ کر دیا گیا۔

Monthly Grocery Shopping Haul /Pakistani mom in uk - YouTube

اوپن مارکیٹ میں آئل زبردست اضافہ کے ساتھ 5لٹر بوتل 1565 روپے، گھی1520روپے پانچ کلو، چینی110روپے کلو، چائے کی پتی565روپے جار،گرم مصالحہ مکس 1500 روپے، سفید چنا160 روپے کلو،سرخ لوبیا 270 روپے،سرف ایک کلو پیکٹ310روپے،شیمپو اچھا 398روپے بڑی بوتل،ہنی لوشن 238 روپے، صابن ٹکیہ 80روپے،ٹوتھ پیسٹ بڑا پیکٹ278روپے، شوپالش110روپے،لیموں250روپے کلو،دھی بھلے، فروٹ چاٹ میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی قیمت میں30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا

اس کے علاوہ ملک میں چینی کی اڑان بھی جاری ہے،  ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جڑواں شہروں اورپشاور میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

Too close to home and heart - News | Khaleej Times

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالا میں فی کلو چینی کی قیمت 102 روپے تک ہوگئی ہے ، سیالکوٹ، کراچی میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو، فیصل آباد میں چینی 104 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، سرگودھا، ملتان بہاولپوراور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلوتک ہے، حیدرآباد میں چینی فی کلو 98 سکھر میں 96 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

اس وقت دیگر ملکوں کی طرح پاکستان بھی عالمی وباء کی مشکلات سے دوچار ہے ایسے میں عوام اور حکومت کے لیے بے روزگاری اور مہنگائی ایک کڑا امتحان ہے جسے عوام تو جیسے تیسے پاس تو کررہے ہیں مگر حکومت بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

Source:Express,Dunya
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *