اداکارہ نائلہ جعفری کے لیے خاموش رہنے والوں پر یاسر حسین بھڑک اتھے ۔۔

اداکارہ نائلہ جعفری کے لیے خاموش رہنے والوں پر یاسر حسین بھڑک اتھے ۔۔

114 views

ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والے اداکار یاسر حسین اس بار دوسروں پر تنقید کے تیر برسانے لگے ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق اداکاریاسرحسین نے کینسرسے جنگ لڑنے والی اداکارہ نائلہ کے حق میں آواز نہ اٹھانے والے شوبز سیلیبرٹیز سے متعلق اظہار خیال کیا

 حال ہی میں نائلہ نے خود کورائلٹی ادا کرنے کی درخواست کی تھا

یاسرحسین نے انسٹااسٹوریزمیں لکھا ” اداکار ایک بار ڈرامہ کرتے ہیں اور ٹیلی ویژن اسے 20 مرتبہ چلاتا ہے” ، بدقسمتی سے تمام بڑے اداکارخاموش ہیں۔ یہ مافیا کب تشکیل پایا

اسی حوالے سے یاسر حسین نے لکھا ” میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار محسوس کیا کہ سوشل میڈیا کارآمد ہے”۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ایک شخص نائلہ کی مدد کرنا چاہ رہا ہے اور اب ان سے براہ راست رابطے میں ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈائریکٹروفلم میکر فرقان ٹی صدیقی نے ٹوئٹرپرایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں نائلہ جعفعری ٹی وی چینلز سے پرانے ڈراموں کو دوبارہ چلائے جانے پر فنکاروں کو بھی رائلٹی اداکرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ گزشتہ 6 سال کے دوران کینسر کے علاج پر اچھی خاصی رقم کرچکی ہیں۔

یاسر کی پوسٹ اداکار میکال ذوالفقار نے بھی شیئر کی جو خود بھی سوشل میڈیا پررائلٹہ ادا کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعدسندھ کے وزیر ثقافت سردار شاہ نےاعلان کیا تھا کہ نائلہ جعفری کے تمام طبی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

ویڈیو میں نائلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل پی ٹی وی اور حکومت کے پاس فنکاروں کے لئے کچھ طرح کے فنڈز تھے ، جس کی وجہ سے انھیں مشکل اوقات میں مدد ملتی تھی، پی ٹی وی جوائن کیاڈرامے دوبارہ نشر کی صورت میں ہمیں رائلٹی مل جاتی تھی۔ رقم بہت بڑی نہیں ہوتی تھی لیکن اس سے مدد مل جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد نے میراساتھ دیا لیکن دوبارہ نشر کیے جانے ڈراموں میں سے منافع کا کچھ حصہ اداکاروں کودینا یقینی بنانے کیلئے ایک نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

اداکار یاسر حسین جو ہمشہ ہی اپنے متنازع بیانات اور اسٹوریز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں لیکن ونہی دوسری جانب اس ہی کی اسٹوری سے اداکارہ کی آواز آج سب کی آواز بن چکی ہے اسی لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ  تنقید کا سامنا کرنے والے متعتد اداکار اصل زندگی مین شاید ایسے نہیں ہوتے جیسا انھیں سمجھ لیا جاتا ہے

I don't have enough comedic content that is within 'limits': Yasir Hussain

source: sama news

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *