کراچی میں ایک اور سلنڈردھماکہ  تین افراد ہلاک

کراچی میں ایک اور سلنڈردھماکہ تین افراد ہلاک

48 views

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب پیزا شاپ میں دھماکے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ پیزا شاپ میں ہوا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ہے

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطبق دھماکے پیزا فروخت کرنے والی دکان میں ہوا ہے جبکہ   دھماکے کے نتیجے میں اطراف کی مزید 2 دکانوں اور قریب میں موجود کے الیکٹرک کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہےدھماکے کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جان بحق ہونے والوں میں خاتون کی شناخت سعدیہ علی کے نام سے ہوئی ہے

کے الیکٹرک کمپنی کے دو ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پولیس کے مطابق دھماکے سے متعلق مزید معلومات اور شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں

ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکے کے نتیجے  میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

جبکہ ایس پی گلشن معروف بن عثمان  نے  میڈیا سے  بات کرتے ہوئے  کہا کہ شبہ ہے دھماکہ پیزا کی دوکان میں ہوا ہے پیزا شاپ  میں سلینڈر موجود تین دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے بم ڈسپوزل کا عملہ پہنچ کر تعین  کریگا  کہ دھماکہ کس چیز کا ہے
عمارت کو چیک کرنے کے لئے بلڈنگ کنٹرول والوں کو بلایا ہے۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ خاتون ایک بچی اور ایک بچہ ہلاک اور5 زخمی ہیں

دوسری جانب بم  ڈسپوزبل یونٹ نے دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق دھماکے کے مقام سے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملےدھماکہ پیزا شاپ میں موجود سلینڈر گیس لیکج کی وجہ سے بم  ڈسپوزبل یونٹ  نے اپنی رپورٹ پولیس کے حوالے کرد ی ہے جس  کے مطابق   واقعہ میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *