مساجد, نماز و تراویح سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ ۔۔

مساجد, نماز و تراویح سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ ۔۔

54 views

رمضان المبارک میں تمام مساجد نماز و تراویح کے لیے کھلی رہیں گی فیصلہ ہوگیا

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں تمام مساجد کھلی رہیں گی، نماز بھی ہوگی اور تراویح بھی ہوگی ،چند محدود لوگ صرف شر کیلئے افواہ سازی کرتے ہیں، ہم نے اس وقت بھی مساجد کو بند نہیں کیا جب دنیا میں مساجد بند تھیں ، لوگوں سے اپیل کریں گے گھرسے وضو کرکے آئیں۔

مزید پڑھیں : تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند ؟؟ شفقت محمود کا اہم فیصلہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے صدر مملکت سے اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی،طے ہواجو گزشتہ سال ایس او پیز طے ہوئے تھے اسی کے تحت مساجد کھلی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مساجد میں جو احتیاطی تدابیر ہوئیں وزیراعظم نے اس کی تعریف کی ، تیسری لہر سے خود بھی بچیں اور لوگوں کو بھی بچائیں اللہ تعالی پاکستان اورپوری انسانیت کو کورونا وبا سے نجات دے دے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وباء نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ملک میں تیسری لہر کی تباہ کاریاں

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ رمضان میں کسی کو مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے،تاجر تنظیمیں آگے بڑھیں اور اپنے نفع کو 50 فیصد کردیں ،ان ک اکہنا تھا کہ مساجد اورمدارس ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہوئے ہیں،ہم مساجد،مدارس اور عقیدہ ختم نبوتﷺ کے چوکیدار ہیں

source : media
content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *