راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار ہونے والے مہندر سنگھ دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری میں بھی جوہر دکھائیں گے ۔
صبحین عماد
تفصیلات کے مطابق یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ مہندر سنگھ دھونی نے اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
جی ہاں تو اب آپ بھی ہوجائیں تیار کیونکہ ایم ایس دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا، جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سابق کرکٹر جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ ’دھونی پروڈکشن‘ اور ’بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او‘ مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے، جس کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیریز کا نام ’کیپٹن 7‘ ہوگا، کیوں کہ ’7‘ کے ہندسے کی ایم ایس دھونی شرٹ پہنتے تھے اور سیریز میں ممکنہ طور پر ان کی اسپورٹس جرنی بھی دکھائی دیں گی۔
خیال رہے کہ ایم ایس دھونی کی زندگی پر پہلے ہی بولی وڈ میں 2016 میں ’ایم ایس دھونی، ان ٹولڈ اسٹوری‘ کے نام سے فلم بھی بنائی جا چکی ہے، جس میں آنجھانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ان کا کردار ادا کیا تھا۔
source: Dawn News
content : Sabheen Ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
UK adds Pakistan to 21 high risk states list rava.pk/ur/2021/04/12/uk-adds-… #UK #Pakistan #FATF #MoneyLaundering… twitter.com/i/web/status/13814…
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Withdraw your statement, otherwise you are not my Prime Minister, Amna Ilyas gets angry with Imran Khan… twitter.com/i/web/status/13804…
Trailer of Fawad Alam's film "Khudkush Mohabbat" takes the internet by storm! rava.pk/ur/2021/04/09/trailer-… #FawadAlam… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *