مہنگائی میں اضافہ ہوگا آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

مہنگائی میں اضافہ ہوگا آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

23 views

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق  رپورٹ جاری کردی ہے 

لگتا ہے کہ یہ سال بھی پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبریں نہیں لائیگا  دنیا بھر میں جاری کورونا کے سائے نے پاکستان کی معیشت کو بھی بری طرح  نقصان پہنچایا ہے  پاکستانی معیشت شدید بدحالی کا شکار ہے جبکہ  روز بروز منہگائی میں اضافہ بھی حکومت وقت کے لیے کڑا امتحان ہے

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور اپنی رپورٹ میں پش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں افراط زر اور بے روز گاری میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے

آئی ی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ حکومت نے شرح نمو 2.1 فیصد کی پیش گوئی کی ہے. دوسری جانب جبکہ اسٹیٹ بینک نے شرح نمومیں 3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال میں افراط زر اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور اس مالی سال میں افراط زر میں 8 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کی توقع کی جارہی ہے، جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح 6.5 فیصد تک برقرار رہے گی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 1.5 فیصد رہے گا، جبکہ حکومت نے موجودہ کھاتوں کے خسارے کا تخمینہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *