راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز فخرزمان چھاگئے، مسلسل دوسری شاندار سنچری مکمل کرلی۔
غانیہ نورین
سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں اوپنر فخرزمان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ایک اور شاندار میچ پیش کیا اور دوسرے میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرڈالی۔
فخرزمان 101 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے مگر میزبان ٹیم کو منہ توڑ جواب بھی دے گئے، جارح مزاج بلے باز نے 99 گیندوں کا سہارا لیتے ہوئے 9 چوکے اور 3 چھکے کی شاندار اننگز پیش کی۔
فخرزمان نے اپنے کیرئیر کے 50 ویں میچ میں چھٹی سنچری اسکور کی۔
💯 6th ODI century for @FakharZamanLive 👏#SAvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/2Tmvwj7yrn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 7, 2021
اس سے قبل پروٹیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رنز کی تاریخ ساز اننگزکھیلی وہیں اپنے نام کئی ریکارڈ بھی کئے۔
فخرزمان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز بنے جبکہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر یہ کسی غیرملکی کھلاڑی کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگز ہے، اس سے قبل ڈیوڈ وارنر نے کیپ ٹاؤن میں 173 رنز اسکور کیے تھے۔
فخرزمان کی اننگز میں میں 10 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے اور اس طرح وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
Fantastic Fakhar: The record-holder of Pakistan’s highest ODI individual score (210)* is also the record-holder of the highest individual score in an ODI chase (193).#SAvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/33oNjkMG8X
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 4, 2021
دوسری جانب فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ انھوں نے آسٹریلیا کے شین واٹسن کے 186 رنز کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیم جیت نہ سکی مگر فخر زمان نے دل جیت لیے
جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 341 رنز اسکور کئے۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں کھیلی جانے والی سب سے بڑی اننگز ہیں جبکہ شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے دوسری بڑی اننگز بھی ہے۔ فخر زمان نے جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
اس سے قبل یہاں پر سب سے زیادہ 175 رنز بنانے کا اعزاز ہرشل گبز کے پاس تھا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Mansha Pasha and Jibran Nasir tie the knot rava.pk/ur/2021/04/12/mansha-p… #ManshaPasha #JibranNasir #Nikkah… twitter.com/i/web/status/13814…
UK adds Pakistan to 21 high risk states list rava.pk/ur/2021/04/12/uk-adds-… #UK #Pakistan #FATF #MoneyLaundering… twitter.com/i/web/status/13814…
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Withdraw your statement, otherwise you are not my Prime Minister, Amna Ilyas gets angry with Imran Khan… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *