8 4 808x454

رمضان پکوان: غذا کا خاص خیال رکھیں اور یہ کھائیں۔۔

7 views

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان کا مہینہ خاص اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے،اور اس ماہ کی تیاری لوگ رمضان آنے سے پہلے ہی شروع کردیتے ہیں  اس ماہ مبارک میں انسان کو نا صرف جسمانی بلکہ روحانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

صبحین عماد

 صرف دو وقت کھانے پینے سے انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہی لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب افطار اور سحر میں متوازن غذا تناول کی جائے۔

This Ramzan: What to eat and what to stay away from – Popative

رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کا چناؤ مشکل ہو جاتا ہے اور لوگ زیادہ تر تیل میں فرائی کی ہوئی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں۔ رمضان میں درج ذیل اشیاء کو اپنی غذا کا حصہ بنایئں اچھی غزا ہی صحت مند زندگی کی علامت ہے ۔

دہی کا استعمال کریں ۔۔

دہی کا نام سنتے ہی ایک ٹھنڈک سی محسوس ہوتی ہے اور گرمیوں میں ویسے بھی اگر دہی کا استعمال رکھنا صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے تاہم سحری میں دہی کا استعمال بھی معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی کے روزوں میں اس کا استعمال صحت کے لیے ضروری ہے۔

How to Make Curd (Dahi-Thayir-Yogurt) Homemade Indian Curd - Edible Garden

چکی کے آٹے کی روٹی اور گوشت

سحری میں گھی میں ڈوبے ہوئے پراٹھے  کھانے سے بہتر ہے کہ چکی کے آٹے کی روٹی کھائی جائے اس سے جلد بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا اور وزن بڑھنے کا ڈر بھی نہیں رہتا۔اس کے ساتھ ساتھ بھنی ہوئی مرغی، گائے یا بکرے کے گوشت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

Introducing Fortune Chakki Fresh Atta - YouTube

 کھجور اور پانی کا استعمال

روزہ کھولتے وقت پانی یا کھجور استعمال کریں لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ روزہ کھجور سے افطار کیا جائے۔

Organic Dates In Traditional Arabic Golden Plate, Cup Of Drinking Water And Quran Book. Ramadan Concept Stock Image - Image of islamic, month: 146577791

دودھ اور تازہ جوس

افطار کے وقت دودھ یا دودھ کا شربت اور پھلوں کے تازہ جوس پینا جسم کو تقویت دیتے ہیں لیکن ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ بھی ہوتی ہے اس لیے ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں ۔

Orange juice vs milk: Which is a better morning drink? | The Times of India

موسمی پھلوں کا استعمال

پاکستان میں رمضان گرمیوں میں ہی آتے ہین اور اسی لیے رمضان میں موسمی پھل بھی خوب آتے ہیں جو صحت کے خاصے مفید ہیں ،جیسے تربوز ،خربوزہ سردا،گرما،ان پھلوں میں پانی مقدار زیادہ ہوتی ہے اسی لیے رمضان میں ان پھلوں کو افطار کو حصہ بنائیں۔

kharbooza tarbooz (@najmi_taazeem) | Twitter

چنے، آلو اور چنوں کی چاٹ

افطاری میں ہلکے مصالحے دار چنے یا آلو اور چنوں کی چاٹ اور دہی بڑوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہیں جبکہ رات کے کھانے میں بھی کم مصالحے والے سالن یا چاول کا  اہتمام  کیا جانا چاہیئے۔

Aloo choley ki chatpati chaat | Chana aloo chaat recipe | Ramadan special Lahori chana chaat recipe - YouTube

تلی ہوئی چیزوں سے اجنتاب کریں

افطار میں اگر سموسے اور پکوڑے نہ ہوں تو اسے ادھورا تصور کیا جاتا ہے اور یہی کولیسٹرول میں اضافے اور صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں، اسی لیے رمضان میں ان سے اجتناب کرنا چایئے کیونکہ تمام دن کے بعد معدے کو متوازن اور صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے کوشش کریں کہ پہلے ٹھنڈی اور صحتمند غذا سے افطار کریں اس کے بعد سموسے پکوڑے پر ہاتھ صاف کریں لیکن وہ بھی اتنا کہ نقصان نہ پہنچائے۔

Top 10 tastiest deep fried food items - YouTube

source: jasarat

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *