روسی وزیر خارجہ کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد ۔۔

روسی وزیر خارجہ کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد ۔۔

14 views

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے ہمراہ 9 سال بعد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزارت خارجہ تشریف لائیں گے جہاں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

مزید پڑھیں : پاک روس تعلقات: 9 سال بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمرا ن خان نے افغانستان تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل کے فروغ میں روس کی کوششوں کی تعریف کی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کی کہانی: استعفوں سے شروع ،استعفوں پر ختم

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی بھیجا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے نارتھ ساوَتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جلد کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کورونا سے معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گی۔ وزیراعظم نے روس کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے پر مبارکباد دی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *