گلوکار جواد احمد دوسری بار کورونا کا شکار ۔۔

گلوکار جواد احمد دوسری بار کورونا کا شکار ۔۔

72 views

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد گلے کی تکلیف کی شکایت کی وجہ سے دوسری بار کورونا کا شکار،

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں ٹیچرز احتجاج میں گیا تھا مجھے اندیشہ ہے کہ شاید اُدھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جواد احمد گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا وائرس سے اب تک نہ صرف جواد احمد بلکہ آمنہ الیاس، ثوبیہ خان سمیت متعدد فنکار بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں

source : express news

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *