تسلیمہ نسرین کو معین علی کے خلاف ٹویٹ مہنگا پڑگیا

تسلیمہ نسرین کو معین علی کے خلاف ٹویٹ مہنگا پڑگیا

84 views

بنگلہ دیشی  متنازعہ رائٹر تسلیمہ نسرین  جو اکثر اسلام مخالف بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں ۔ اب ایک بار پھر خبروں میں ہیں اور ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے.

اپنے  حالیہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  اگر معین علی کرکٹ نہیں کھیل رہے ہوتے تو وہ شاید آئی ایس آئی ایس جوائن کرنے شام جاچکے ہوتے۔

 ان کے اس  ٹویٹ  پر  صارفین کی جانب سے شدید  ردعمل سامنے آرہا ہے جبکہ کرکٹ اسٹارز  بھی معین علی کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں اور  تسلیمہ نسرین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

؟
شدید تنقید کے بعد  تسلیمہ  نسرین نے  اپنا ٹویٹ  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے ہٹادیا ہے۔ تاہم  اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا- نفرت پھیلانے والے جانتے ہیں کہ معین علی پر کیا گیا ٹوئٹ ایک طنز تھا، لیکن اسے مدعا اس لئے بنایا گیا کیونکہ میں مسلم معاشرے میں سیکولرازم پھیلانا چاہتی ہوں۔ میں اسلامک شدت پسندی کی مخالفت کرتی ہوں۔ انسانیت کی سب سے بڑی پریشانی ہے کہ خواتین کی حامی لیفٹسٹ خواتین مخالف اسلامک شدت پسندی کی حمایت کرتے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *