عالمی صحت کا دن آج منایا جارہا ہے ۔۔

عالمی صحت کا دن آج منایا جارہا ہے ۔۔

15 views

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے صحت کے عالمی دن کو منانے کا بنیادی مقصد عوام الناس میں صحت کی اہمیت اجاگر کرکے انہیں اس ضمن میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

صبحین عماد

پوری دنیا میں آج صحت کا عالمی دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘ بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عوام الناس میں صحت کی اہمیت اجاگر کرکے انہیں اس ضمن میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ’ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن‘ کے قیام کے بعد 7 اپریل 1948 کو صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا تھا۔ یہ دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے تحت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

1948میں پہلی مرتبہ ’پہلی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ 1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘ کی حیثیت سے منایا جائیگا۔

ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ڈبلیو ایچ او، حکومتیں، بین الاقوامی ادارے، مقامی سماجی تنظیمیں اور فلاحی ادارے عوامی صحت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی موقع کی مناسبت سے وفاقی وزارت صحت، محکمہ صحت کے صوبائی دفاتر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، طبی تنظیمیں اور این جی اوز خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز سمیت دیگر تقاریب منعقد کرتی ہیں۔

source: sehar tv

content :sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *