پاک فضائیہ کی کثیرملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ اختتام پزیر

پاک فضائیہ کی کثیرملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ اختتام پزیر

7 views

دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ آج اختتام پذیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ایسز میٹ 1-ـ2021  کی  اختتامی تقریب کا انعقاد  پی ایف بیس مصحف  پرہوا جس کے مہمانِ خصوصی ائیر کموڈور علی نعیم ظہور، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مصحف  تھے۔ جبکہ پا کستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔

دیگر شریک مہمانان ِ گرامی میں ائیر وائس مارشل (پائلٹ) / سٹاف عود عبداللہ الزہرانی ڈیفنس اتاشی سعودی عرب، کرنل والن ڈیوڈ ائیر اتاشی امریکہ،  بحرین، مصر اور اردن کے مبصرین بھی شامل تھے۔

مشقوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ”پاک فضائیہ کو کاؤنٹر ٹیررزم کے حوالے سے اپنے تجربات میں سعودی اور امریکی فضائیہ کو شریک کرنے پر انتہائی مسرت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عسکری مشق ایسز میٹ نے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ “ان مشقوں کے کامیاب اور بامعنی انعقاد سے ہم نے اپنے اس عزم کا بھرپور اعادہ کیا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم دوست اور اتحادی ہونے کے ناطے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کووڈ 19 صورتحال کے باوجود کامیاب عسکری مشقوں کے انعقاد پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مشقیں شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت اور رفاقت میں اضافہ کا باعث ہوتی ہیں۔ امریکی ائیر اتاشی کرنل والن ڈیوڈ نے بھی مشقوں کی کامیاب تکمیل پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ایسز میٹ 1-2021 مشقوں میں پاک فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ نے  حصہ لیا جبکہ مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *