نمبرون بیٹسمین کی دوڑ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی آمنے سامنے

نمبرون بیٹسمین کی دوڑ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی آمنے سامنے

46 views

جنوبی افریقہ کے کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جہاں اپنی عمدہ کارگردگی کی بدولت ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا وہیں انفرادی رینکنگ میں بھی دنیا کے سب بلے بازوں سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

غانیہ نورین

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی ٹیم کا پلرا بھاری رہا جہاں جارحانہ اوپنر فخرزمان اور قومی ٹیم کے کپتان نے زبردست کھیلوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو تاریخ ساز فتح دلائی۔

نوجوان بیٹسمین بابراعظم کی سرپرستی میں گرین شرٹس نے سال 2013 کے بعد پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ سیریز جہاں سنسنی مقابلے سے بھرپور تھی وہیں قومی ٹیم نے عالمی سطح پر کئی اعزازات بھی حاصل کیے، جارحانہ اوپنر فخرزمان نے کئی اعزاز اپنے سر کیے وہیں ساتھ ہی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی آئی آئی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ نے کامیاب ہوئے۔

جس کا چرچہ سوشل میڈیا پر بھی زور و شور سے جاری ہے،  جہاں صارفین  جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ کے دوران اور بعد میں بابراعظم کی ماہرانہ صلاحیت پر تعریفی جملے بیان کررہے ہیں۔

مگر معاملہ ایک جگہ آکر رکھ گیا جب صارفین نے آئی سی سی درجہ بندی اپ ڈیٹ ہونے میں تاخیر پائی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جمعرات کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے تک وراٹ کوہلی کو ہی نمبر ون بیٹسمین قرار دے رہی تھی۔

تاہم بدھ کو ہونے والے میچ میں کامیاب اننگز کھیلنے والے بابر اعظم نئے ریٹنگز پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد انڈین کپتان کوہلی سے یہ اعزاز چھین چکے ہیں۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر اعدادوشمار کا اپ ڈیٹ ہونا ایک رسمی کارروائی باقی رہ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویرات کوہلی کے مداح آمنے سامنے ہے جہاں صارفین کوہلی اور بابراعظم کے کریئر کا موازنہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کے ہاتھوں دنیا کے سب سے بہترین بلے باز کی پوزیشن کھونے والے وراٹ کوہلی خاصے عرصے سے اس پوزیشن پر براجمان تھے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان جولائی 2018 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران 911 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم نے سب سے تیز 13 سنچریاں بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ وہ کم ترین اننگز میں 13 سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ان کی یہ پہلی سنچری تھی۔

بابراعظم نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنائیں جبکہ جنوبی افریقا کے سابق اوپنر ہاشم آملہ نے 83، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 86، پروٹیز ٹیم کے وکٹ کیپر ڈی ‏کوک نے 86 اور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 91 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *