سیاحت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری،پی آئی اے کا اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز۔۔

سیاحت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری،پی آئی اے کا اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز۔۔

130 views

سیاح ہوجائیں تیار کیونکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے کی پہلی مرتبہ لاہورسے براہ راست پرواز اسکردو ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ پی کے 8453 پرواز بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 153 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی اور ایک گھنٹے 15 منٹ کے بعد اسکردو ایئرپورٹ پر اتری۔

پی آئی اے عہدیداروں نے اسکردو ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

بعدازاں اس موقع کو منانے کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے بتایا کہ براہ راست لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز کے اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈنگ پر واٹر کینن سے استقبال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے اسکردو کے راستے پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی جو خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

انہوں نے اس اہم اقدام پر وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ‘میں وزیر سیاحت کے عہدے پر رہتے ہوئے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا وعدہ کرتا ہوں’۔

source: Dawn news

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *