دوران پرواز مصر میں بچے کی پیدائیش۔۔

دوران پرواز مصر میں بچے کی پیدائیش۔۔

31 views

دوران پروازمصر میں خاتون مسافر نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیدیا۔ 

صبحین عماد

کہتے ہیں نہ ہر ایک چیز کا وقت پہلے سے مقرر ہے چاہے وہ کوئی کام یا  کسی بچے کی پیدائیش جی ہاں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والی حاملہ مسافر کو اپنے ملک سے قاہرہ آنے والی ایجیپٹ ایئر کی پرواز کے دوران زچگی کی تکلیف شروع ہوگئی اور خاتون نے مدد کے لیے عملے کو پکارا۔

اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رُوٹ تبدیل کرتے ہوئے مصر کے اسوان ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کردی اور ایئرپورٹ سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے زچگی کے عمل میں ڈاکٹر کی مدد کی۔

Image

خاتون مسافر نے طیارے میں ہی بچے کو جنم دیا جس کے بعد طیارہ دوبارہ اپنی منزل قاہرہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ مصر کی فضائی کمپنی نے طیارے میں جنم لینے والے بچے کے لیے تحائف اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔

Image

source: twitter

content : Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *