محبت کم نہ ہوسکی:عمران خان کےلیے جمائما کا قرآن کی آیت کے ساتھ ٹوئٹ

محبت کم نہ ہوسکی:عمران خان کےلیے جمائما کا قرآن کی آیت کے ساتھ ٹوئٹ

164 views

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کے کے لیے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ عورت پر نہیں بلکہ مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہئے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ’’جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔‘‘

وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نا ختم ہونے والی جنگ چھڑگئی تھی اور لوگوں کا کہنا تھا  لباس ہی زیادتی کی وجہ نہیں۔ پانچ ، چھ سال کی بچی کے ساتھ زیادتی اور لباس کا آپس میں کیا تعلق۔

 اس کے علاوہ پاکستان میں کئی معروف خواتین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم کے بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہر بار کی طرح اس بار بھی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کی ہے اور تنقید کرنے والوں کو قرارا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم کے بیان سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے قرآن شریف کی آیت کا حوالہ دیا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا ’’ذمہ داری مردوں پر ہے۔

source: Express News

content : Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *