اداکارہ میرا کو غلط انگلش بولنے پر امریکہ میں پاگل قرار دے دیا گیا۔۔

اداکارہ میرا کو غلط انگلش بولنے پر امریکہ میں پاگل قرار دے دیا گیا۔۔

162 views

امریکہ میں پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروا دیا گیا ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے میری بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسے پاگل خانے لے جارہے ہیں، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔

والدہ میرا کا کہناہے کہ مجھے معلوم نہیں میری بیٹی کو کس نے پاگل خانے داخل کروایا ہے۔

شفقت زہرا نے کہا کہ میری بیٹی کے خلاف سازش کرنے والے بہت لوگ ہیں، میرا کس حالت میں ہے کچھ معلوم نہیں۔

والدہ اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میری بیٹی پاگل نہیں اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔

تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہں کہ اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کردیا گیا ہے، کیپٹن نوید نے پچاس ہزار ڈالر بانڈز کی ضمانت دی ہے جس کے باعث میرا مینٹل ہاسپٹل سے رہا کردی گئی ہیں جبکہ اداکارہ میرا اڑتالیس گھنٹے میں امریکا چھوڑ کر پاکستان جائیں، اپنا علاج کروائیں، امریکی ڈاکٹرز نے میرا کو ڈیڈلائن دیتے یوئے علاج کی ہدایت بھی کردی۔

خیال رہے کہ اسی اثناء میں یہ خبریں بھی سامنے آتی رہیں ہیں کہ اداکارہ میرا کو غلط انگلش بولنے پر پاگل خانے داخل کرایا گیا۔

source: Hum news

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *