خانہ کعبہ میں صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔۔

خانہ کعبہ میں صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔۔

36 views

کورونا وبا کے باعث رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو عمرے اور عبادت کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

صبحین عماد

تفصیلات کے ساتھ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان میں عمرے اور نمازوں کی ادائیگی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن میں سے 50 ہزار معتمرین ہوں گے۔ معتمرین کے لیے عمر 65 سال سے زائد اور ویکسی نیشن مکمل ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتح نے کہا کہ مسجد الحرام میں معمول کی عبادت کرنے اور عمرہ ادا کرنے کے خواہش مندوں کو ہفتہ واری الگ الگ پرمٹ جاری کیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالفتح نے ماہ صیام میں عبادت اور عمرہ کے خواہش مندوں کو پرمٹ حاصل کرنے کے لیے توکلنا ایپ پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں باجماعت تروایح کے اہتمام اور طاق راتوں میں قیام سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم امید ہے جلد اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔

source: Express News

content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *