ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئے، 22 ماہ کی کم ترین سطح پر

ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئے، 22 ماہ کی کم ترین سطح پر

2 views

ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی، حکومتی کاوشوں کے رنگ نمایاں ہونے لگے ، امریکی ڈالر روپے کی مقابلے میں 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 153.18 سےکم ہوکر152.95 روپے کا ہوگیا، جو 22 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ڈالر کی زیادہ آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Source:ARY News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *