عدالت کا شاہراہ قائدین پر قائم  ٹاور گرانے کا حکم

عدالت کا شاہراہ قائدین پر قائم  ٹاور گرانے کا حکم

143 views

چیف جسٹس پاکستان  گلزار احمد نے کراچی میں شاہراہ قائدین پر قائم  ٹاور گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان  گلزار احمد نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ڈی جی ایس بی سی اے) کی سرزنش بھی اور کہا ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہیں، کل آپ  سپریم کورٹ کی عمارت  کسی کو دے دیں گے۔

وزیرا علیٰ ہاوس پر عمارت بنا دیں گے،  کوئی کمپوٹیراز ریکارڈ کیوں مرتب نہیں کرتے، ایس بی سی  اے میں ہر ماہ اربوں روپے  جمع ہوتے ہیں، سب رجسٹرار کے دفاتر میں پیسے بنائے  جا تے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کی جانب سےڈپٹی کمشنر کی رپورٹ پیش کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کمشنر کراچی کو فارغ کریں، انہیں تو کچھ معلوم ہی نہیں، ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں۔

عدالت نے ہل پارک تجاوزات کیس میں مکینوں کی فریقین بننے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہا جنہوں نے گھر خریدے وہ اتنے معصوم نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے  کہ معاوضہ الگ معاملہ ہے، پہلے جگہ خالی ہونی چاہیے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا بلڈر کو بلا کر پوچھا جائے۔ چیف جسٹس نے جواب دیا یہاں ایس بی سی سے بلڈر ہی کی تو ترجمانی کر رہا ہے۔ 50سالہ پرانے علاقے میں اچانک کیسے ایک پلاٹ نکل آتا ہے؟

چیف جسٹس نے کہا ایک مولوی کو ڈی جی ایس بی سی اے بنا کر لا کھڑا کردیا۔ دنیا کو معلوم ہے ایس بی سی اے کون چلا رہا ہے۔

source: Hum News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *