کورونا وائرس : نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف بڑا اقدام

کورونا وائرس : نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف بڑا اقدام

105 views

بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے باعث نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر دو ہفتے تک پابندی لگادی ہے۔

غانیہ نورین

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 افراد حال ہی میں بھارت سے نیوزی لینڈ پہنچےہیں۔ جس کے بعد کیوی حکومت نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر دو ہفتے تک پابندی لگادی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم بھارت سے آنے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگا رہے ہیں۔

یہ پابندی نہ صرف بھارتی مسافروں بلکہ انڈیا سے سفر کرنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں پر بھی عائد ہوگی۔ اس پابندی کا نفاذ 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا اور اس دوران حکومت اس پابندی کو ہٹانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔

جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ میں یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ بھارت سے کووڈ 19 نیوزی لینڈ پہنچنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنھوں نے کورونا وائرس سے مقابلے کی کامیاب حکمت عملی اپنائی، جبکہ بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا کے 1لاکھ 26 ہزار 789 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 685 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Source:UrduNews
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *