9 7 808x454

اپنا بیان واپس لیں ورنہ آپ میرے وزیر اعظم نہیں ،آمنہ الیاس عمران خان سے ناراض۔۔

129 views

وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے فحاشی سے متعلق دیئے گئے بیان پر اداکارہ آمنہ الیاس بھی خٓموش نہ رہ سکیں اور خان صاحب سے ناراض ہو گئیں ہیں۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ”جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔“

تاہم اسی بات کو لے کر آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کے حالیہ فحاشی سے متعلق بیان پر کہ اکہ میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی اپنی بات کی وضاحت کریں، جتنا فوکس آپ نے ولگیریٹی (فحاشی) پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اداکارہ نے کہا جناح اور بھٹو کے بعد صرف آپ وہ وزیراعظم ہیں جن کی بات پورا پاکستان سنتا ہے۔ آپ نے کہا ارطغرل دیکھو پورے پاکستان نے دیکھا ، آپ نے کہا فلاں کتاب پڑھو پورے پاکستان نے پڑھی۔ تو آپ کے اس بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے آپ کب اس بات کا احساس کریں گے۔

 مزید پڑھیں محبت کم نہ ہوسکی:عمران خان کےلیے جمائما کا قرآن کی آیت کے ساتھ ٹوئٹ

آمنہ الیاس نے عمران خان کو ووٹ دینے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا مجھے لگتا تھا کہ آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح غیرذمہ دار نہیں ہیں اس لیے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ کو ویسے بھی یوٹرن لینے کا بہت شوق ہے تو براہ مہربانی اپنا بیان واپس لیں۔ ورنہ کم از کم میرے لیے آج سے آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں۔

source: daily pakistan

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *