گرمی کا سستا حال :ایئر کولر میں چھپے فائدے اور نقصانات

گرمی کا سستا حال :ایئر کولر میں چھپے فائدے اور نقصانات

73 views

کراچی سمیت ملک بھر میں موسم گرما کا آغاز ہوگیا ہے ایسے میں لوگ گرمی کو بھگانے کیلئے مہنگے ترین ایئر کنڈیشن کا استعمال کررہے ہیں وہیں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد جیب پر زیادہ بھاری نہ پڑنے والے سستے ترین ایئر کولر کا بھی انتخاب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

غانیہ نورین

ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں ایئر کولر اور اے سی کی مانگ میں اضافہ میں ہوجاتا ہے، مگر جدید دور میں بھی ایسے کئی گھرانے ہیں جو اے سی کے بجائے روم کولر کو ترجیح دیتے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ اے سی خریدنے کی سکت نہ رکھنے والوں کیلئے یہ ائر کولر کسی نعمت سے کم نہیں۔

مگر گرمی کا سستا توڑ ایئرکولر میں چھپے میں کئی راز،، آیئے جانتے ہیں روم کولر کے کچھ فائدے اور نقصانات

Best Room Air Cooler in Pakistan to choose in summer 2020

فائدے

بجلی کم خرچ کرتا ہے

ائیر کولر، اے سے کے مقابلے میں انتہائی سستا ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بچت بھی کرتا ہے جس سے بل کم آتا ہے۔

مضرِ صحت نہیں ہے

 اے سی کی نسبت ائیر کولر میں پانی بخارات بن کر ہوا کے زریعے کمرا ٹھنڈا کرتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لئے کمرا بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اس لئے اس کا کوئی نقصان بھی نہیں۔

کسی بھی جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے

ائیر کولر میں پہیئے موجود ہوتے ہیں اس لئے ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا آسان ہے نیز ان کی صفائی کرنا بھی آسان ہے۔

نقصانات

ایئر کولر کے جہاں فائدے ہیں وہیں چند نقصانات بھی موجود ہیں۔

بار بار پانی بھرنا

ایک عام روم کولر کو دن بھر استعمال کرنے کے لئے دو بار پانی بھرنا پڑتا ہے۔ بغیر پانی کے روم کولر پنکھے کی طرح ہوا پھینکتا ہے لیکن کمرا ٹھنڈا نہیں کرتا۔

شور

مسلسل موٹر اور پنکھا ایک ساتھ چلنے کی وجہ سے ائیر کولر تیز آواز پیدا کرتا ہے جو کچھ لوگوں کو ناپسند ہوسکتی ہے۔

 نمی والے علاقوں میں فائدہ مند نہیں

وہ علاقے جہاں پہلے ہی زیادہ نمی موجود ہو وہاں ائیر کولر زیادہ کامیاب نہیں البتہ ایسی جگہ جہاں ہوا میں نمی کا تناسب کم اور گرمی زیادہ ہو وہاں ائیر کولر انتہائی کامیاب ہیں۔

Source: Hamariweb
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *