پرنس فلپ کی آخری رسومات: شہزادہ ہیری برطانیہ پہنچ گئے

پرنس فلپ کی آخری رسومات: شہزادہ ہیری برطانیہ پہنچ گئے

92 views

شہزادہ ہیری اپنے دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

غانیہ نورین

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ہیری لاس اینجلس سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے اور اب وہ قرنطینہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق میگھن مارکل بھی ہیری کے ساتھ آنا چاہتی تھیں تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کاشاہی خاندان سے علیحدگی کا فیصلہ

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ پہنچے ہیں، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ سال جنوری میں شاہی حیثیت کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں امریکہ میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات

بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ آنجہانی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ونڈزرکاسل میں سترہ اپریل کو ادا کی جائیں گی۔ ملکہ برطانیہ کےشوہر شہزادہ فلپ کے انتقال پر شاہی محل میں پرچم سرنگوں کرتے ہوئے  آٹھ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی تھی۔برطانیہ اور جبرالٹر میں برطانوی وقت 12 بجے ڈیوک آف ایڈنبرا کو توپوں کی سلامی دی گئی۔

شہزادہ فلپ بادشاہ نہ بن سکے

شہزادہ فلپ 10جون 1921 کو یونانی جزیرے کورفو میں پیدا ہوئے، شہزادہ فلپ اور ملکہ الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی، شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ کے 4 بچے ہیں جن کے نام چارلس، اینی، اینڈریو اور ایڈورڈ ہے۔

برطانیہ کے ننانوے سالہ شہزادہ فلپ کو اپنی ذمہ داریوں سے 2017 ہی میں مکمل طور پر سبک دوش کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ عوام کے سامنے کبھی کبھار ہی آتے تھے۔ زندگی کے ننانوے سال گزارنے کے باوجود وہ بادشاہ نہ بن سکے، ان کے بیٹے شہزادہ چارلس بھی 72 برس کے ہو چکے ہیں، اور وہ بھی تاحال بادشاہ نہیں بنے۔

Source: HumNews, ARY News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *