کوروناکا پی سی بی پر حملہ: دو ملازمین جاں بحق ہوگئے

کوروناکا پی سی بی پر حملہ: دو ملازمین جاں بحق ہوگئے

20 views

ملک بھر میں کورونا وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے، پی سی بی کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق ی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔ ان کی وفات اتوار کو ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے آج صبح اللہ کو پیارے ہو گئے۔

فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی نے کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں تین دن کے بعد یومیہ اموات 100 سے کم، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار نئے متاثرین کی تشخیص

پاکستان میں گذشتہ تین روز سے مسلسل 100 سے زیادہ اموات کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس تعداد میں کمی نظر آئی اور 58 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

دوسری جانب یومیہ متاثرین کی تعداد میں بھی کچھ کمی آئی اور گذشتہ چار روز کے بعد پہلی بار پانچ ہزار سے کم متاثرین کی تشخیص کی گئی ہے۔ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے 44 ہزار کے قریب ٹیسٹس کیے گئے اور پازیٹیویٹی ریٹ 10.30 فیصد رہا۔

source: express news
Content: Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *