14 4 808x454

رمضان پکوان : آج افطار میں بنائیں آلو چکن کے کباب ۔۔

49 views

ماہ رمضان افطار و سحر کے لیے گھروں میں خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور گھر کی خواتین بھی ہر روز کچھ نیا بنانے کے لیے سوچتی رہتی ہیں۔

صبحین عماد

 تو آج آپ آپنے دسترخوان کو سجالیں مزیدار چکن آلو کے کباب کے ساتھ ترکیب آپکے سامنے ہے

اجزاء

آلو ۔ایک کلو

چکن  ۔ایک پاؤ

کالی مرچ  ۔آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

ہری مرچ باریک کٹی ہوئی دو عدد

نمک  ۔حسب ضرورت

انڈے ۔ دو عدد

ڈبل روٹی کا چورا ۔حسب منشاء

ترکیب:

آلو ابال لیں،چکن میں آدھا کپ پانی ڈال کر بوائل کر لیں اور ریشے ریشے کر لیں یا باریک کوٹ لیں ،پھر آلو،چکن، کالی مرچ اور نمک اور سب مسالے ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اس مکسچر کی  گول گول ٹکیاں بنا لیں دودھ میں انڈے  ڈال کر پھینٹ لیں اور اس میں ٹکیوں کو ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور آئل میں فرائی کریں ۔ یہ بچوں کی غذائیت کے لحاظ سے مکمل ٹھوس غذا ہے ۔ اسے چٹ پٹی چٹنی  ، چاٹ مسالہ یا کیچپ وغیرہ کے ساتھ  سب کو دیں ۔

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *