4 6 808x454

رمضان پکوان: آج افطار میں بنائیں لذیذ جھینگے پکوڑے ۔۔

29 views

رمضان المبارک کے آتے ہی ہر گھر میں ہی اس کی تیاریوں کا آغاز زور و شور سے شروع ہوجاتا ہے اور ایسے میں گھر والوں کی فرمائشیں بھی شروع ہوجاتی ہیں

صبحین عماد

پکوڑوں کو ویسے تو پورے سال اتنی عزت نہیں ملتی ہوگی جتنی رمضان کے مہینے میں مل جاتی ہے شاید ہی ایسا کوئی گھر ہو جہاں پکوڑوے بنائے یا کھائے نہ جاتے ہوں تو آج اسی لیے ہم آپکو بنانا بتائیں گے منفرد اور لزت سے بھرپور جھینگے کے پکوڑے

جھینگے پکوڑے
اجزا
جھینگے (200 گرام)
میدہ (ایک پیالی)
بیسن (آدھی پیالی)
انڈے کی سفیدی (دو انڈوں کی)
کُٹی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
اجوائن (چٹکی بھر)
نمک (حسب ذائقہ)
کھانے کا تیل (تلنے کے لیے)
ترکیب:
جھینگوں کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں اور اس کو درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے، اس کے بعد چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ میدہ اور بیسن ملا کر اس میں لال مرچ، نمک اور اجوائن ملالیں، انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں مصالحہ ملا ہوا میدہ اور بیسن تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کر لیں۔ اس کے بعد ٹھنڈا پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنالیں، کڑاھی میں آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرلیں۔ جھینگوں کو اس میں ڈبو کر تلیں اور سنہرا کرلیں، مزے دار جھینگے پکوڑے تیار ہیں۔

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *