8 7 808x454

رمضان پکوان : آج گھر میں بنائیں مزیدار دہی بھلے ۔۔

61 views

رمضان المبارک میں افطار کے لیے دسترخوان سجا ہو اور اس میں دہی بھلے موجود نہ ہوں تو سب کا ہی موڈ آف ہوجاتا ہے۔

صبحین عماد

 پاکستان میں رمضان المبارک کے علاوہ بھی دہی بھلوں کو خوب پسند کیا جاتا ہے ویسے تو دہی بھلے دو قسم کے بنائے جاسکتے ہیں ایک میٹھے اور ایک نمکین تو اب آپ بھی باآسانی اپنے گھر میں باہر جیسے دہی بھلے بنا کر خوب تعریف سمیٹ سکتیں ہیں تو ترکیب آپکے سامنے ہے ۔

اشیاء

بیسن 250گرام
دہی 350ملی لیٹر
پیاز ایک عدد
لہسن آدھی گٹھی
مرچ سبز دو عدد
ادرک ایک ٹکڑا
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
زیرہ سیاہ پسا ہوا چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ

ترکیب

دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیجئے اور اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے الگ رکھ لیجئے۔ کسی کھلے منہ والے برتن میں بیسن ڈالیے، لہسن، پیاز، ادرک ، مرچ سبز، مرچ سرخ اور نمک پیس کر اس میں ملا لیجئے اور اسے آٹے کی طرح پانی سے نرم نرم گوندھ لیجئے اور حسب پسند بڑی یا چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھ لیجئے فرائی پین میں گھی گرم کر کے ان ٹکیوں کو تلئے۔ ہلکی آنچ پر جب سرخ ہو جائیں تو نکال کر دہی میں ڈالتے جائیے تاکہ وہی جذب ہو جائے اور بڑے بھی نرم ہو جائیں۔ جب بڑے پھول کر نرم اور ٹھنڈے ہو جائیں تو احتیاط سے نکال لیجئے اور اوپر پسا ہوا گرم مصالحہ اور سیاہ زیرہ چھڑک کر تناول فرمائیے۔

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *