imran khan 2 808x454

بالی ووڈ فلم کا کلپ: وزیراعظم عمران خان نے پوسٹ ڈیلیٹ کیوں کی؟

107 views

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ فلم کا کلپ شیئر کیا تاہم بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کردیا ۔

غانیہ نورین

وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافی فعال رہتے ہیں ، وہ اکثر اپنے بچپن یا کرکٹ سے جڑی یادوں کو اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہیں تو کبھی کبھی معروف اور ادبی شخصیات کے اقوال کو بھی اکاؤنٹ کے پیچ کی زینت بناتے ہیں۔

شاید یہی وجہ ہے کہ وہ وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوؤرز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان ہیں۔

حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے حالیہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بالی ووڈ فلم کا ایک کلپ شیئر کیا اور ویڈیو کلپ کے ساتھ لکھا کرپٹ مافیاز نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پہلے دن ہی سے منصوبہ بندی کی ہے۔

تاہم بعد میں وزیراعظم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کردیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے پھرتیلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوسٹ کا اسکرین شاٹس لیکر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کے بعد وزیراعظم کی پوسٹ پر ناختم ہونے والے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

خیال رہے کہ  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم نے بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انقلاب‘ کا منظر شیئر کیا ۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاسی جماعت کے ممبران کی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار قادر خان اس کلپ میں ڈائیلاگ بولتے ہیں کہ ہمیں مذہبی انتشار اور فرقہ وارانہ کشمکش پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت کو سوچنے کے قابل نہیں چھوڑے گی اور پولیس اس بحران پر قابو پانے کے لیے کچھ کرنے سے قاصر ہے۔

جب یہ سب کچھ ہو رہا ہوگا تو ہم باہر نکلیں گے اور ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ریلیاں نکالیں گے اور اس گندگی پر قابو پانے کے لیے اپنے آپ کو اور اپنی پارٹی کو ایک آپشن کے طور پر پیش کریں گے۔

Source:Urdu News
Content:Imran Khan

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *