برصغیر کے معروف اسلامی اسکالرمولانا وحیدالدین انتقال کرگئے

برصغیر کے معروف اسلامی اسکالرمولانا وحیدالدین انتقال کرگئے

45 views

برصغیر کے معروف اسلامی سکالر، مصنف اور قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان کورونا سے انتقال کر گئے، انہیں دلی کے نظام الدین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

صبحین عماد

بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا وحید الدین خان کی عمر 96 برس تھی اور وہ نئی دلی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مولانا وحیدالدین 1925 میں بھارت کے علاقے بڈھریا اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے، انہیں 10 روز قبل کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب دلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گذشتہ روز آخری سانسیں لیں۔ ان کی اعلی دینی و روحانی خدمات پر بھارتی حکومت کی جانب سے تیسرا اعلی سول ایوارڈ پدم بھوشن دیا گیا تھا۔

مولانا وحیدالدین کی وفات پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شدید دکھ اور اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی نے بھی ان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ “مولانا کی علمی بصیرت اور روحانیت کو یاد رکھا جائے گا، انہیں دین اور روحانیت سےمتعلق انتہا درجے کا کمال حاصل تھا۔”

 source: dunya news

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *