شہباز شریف کی ضمانت منظور: سوشل میڈیا پر سرخرو شہباز پاکستان کا ٹرینڈ

شہباز شریف کی ضمانت منظور: سوشل میڈیا پر سرخرو شہباز پاکستان کا ٹرینڈ

64 views

شہباز شریف کی صمانت منظور سوشل میڈیا پر #سرخرو_شہباز_پاکستان کا ٹرینڈ کیا اب پاکستان کا سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوگا۔

ٖفہمیدہ یوسفی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آج لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی، شہباز شریف کی ضمانت منظور ہوتے ہی پاکستان کے ٹویٹر ہینڈل پر #سرخرو_شہباز_پاکستان کا ٹرینڈ اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی

مسلم لیگ ن سے ہمدردی رکھنے والے اور کارکنان سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

ٹویٹر صارف راحیلہ الطاف نے ٹویٹ کیا، الحمداللہ سر شہباز شریف کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

ٹویٹر صارف عماد عمران نے ٹویٹ کیا، آئی ایم بیک

دوسری جانب شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے، سلیکٹڈ حکمران نے قوم کے تین سال کیوں ضائع کیے، ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آخر کار ضمانت لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب تو یہ وقت بتائے گا کہ یہ ڈیل ہے یا ڈھیل ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا جنازہ تدفین کو تیار ۔۔

تاہم یہ تو آنے والے دنوں میں ہی طے ہوگا کہ شہباز شریف کے سیاسی منظر نامے میں انٹری سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک بڑا اہم سوال ہے کہ کیا شہباز شریف کے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے سے پی ڈی ایم کا مستقبل کوئی واضح سمت طے کرسکےگا یا پھر اسی طرح ہچکولے کھاتا رہیگا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کی کہانی: استعفوں سے شروع ،استعفوں پر ختم

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *