کوویڈ19:بھارت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستانی عوام بھی افسردہ

کوویڈ19:بھارت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستانی عوام بھی افسردہ

91 views

بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیش نظر پاکستانی عوام بھی افسردہ ہوگئیں، سوشل میڈیا پر بھارتیوں کے حق میں ٹوئٹر ٹرینڈز بنادیے گئے۔

غانیہ نورین

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے، مختلف شہروں میں نظام صحت بری طرح متاثر ہیں، اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے لیکر عام مریضوں کے لیے بھی آکسیجن گیس کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے اور اب تک کئی معصوم جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔

کوویڈ19: بھارت میں لاشوں کا انبار،حالات خراب کیسے ہوئے؟؟

ایسی صورتحال میں پاکستانی عوام بھی بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے افسردگی کا اظہار کررہے ہیں، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر ’انڈیا نیڈزآکسیجن‘، ’انڈیا لائیوزمیٹر‘ اور’پرئینگ فارانڈیا‘ کے ٹرینڈز بنادیئے ہیں۔

Geeta Mohan گیتا موہن गीता मोहन on Twitter: "#IndiaNeedsOxygen is trending in Pakistan where many people across the border are asking Pak PM @ImranKhanPTI to help India with oxygen supply. #COVID19 #Coronavirus #

جہاں پاکستانی سوشل میڈیا یوزرز بھارت کے ساتھ ہمدردی دکھا رہے ہیں اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ بھی کررہے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمیں بھارت کی مدد کرنی چاہیئے۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایدھی فاؤنڈیشن نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں عملے کے ساتھ ساتھ 50 مکمل طور پر لیس ایمبولینسوں کی انسانیت سوز مدد کی پیش کش کی ہے۔

ادھر سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی بھارت میں خطرناک حد تک کرونا پھیل جانے کے باعث موجودہ صورتحال پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی جس میں حالیہ دنوں میں بھارت کا عالمی وبا سے شدید حد تک متاثرہونا دکھایا گیا ہے ۔

شنیرا نے کیپشن میں لکھا ” بہت ہی افسوسناک، اس نادیدہ بلا کے خلاف دفاع کا واحد طریقہ اسے سمجھنا ہے۔ خود کی حفاظت کریں، اپنے پیاروں کی حفاظت کریں ”۔

مشکل صورتحال سے دوچار بھارتی قوم سے اظہار ہمدردی کرنے والی شنیرا نے مزید لکھا ” میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں بھارت، مضبوط رہیں ”۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے زیادہ ترٹرینڈزاس وقت بھارت کے حق میں ہیں۔ انسانیت سب سے پہلے۔

بھارت میں کورونا طوفان کی طرح پھیل گیا، متاثرین کا نیا عالمی ریکارڈ

ایک اوروڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پولیس افسرمسلمانوں سے التجا کررہا ہے وہ خاص طورپراس مقدس مہینے رمضان میں خدا سے دعا کریں کہ نمازاور تراویح میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔

 ایک اورصارف نے کہا کہ ہمیں اس وقت بھارتیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے جو کورونا وبا کے باعث خوفناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تین لاکھ 32 ہزار نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 2263 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کی یہ تعداد عالمی سطح پر یومیہ متاثرین کی ریکارڈ تعداد ہے، بھارت میں اب تک ایک کروڑ باسٹھ لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Source: Express News,Twitter
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *