ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج سے مدد طلب

ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج سے مدد طلب

35 views

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کر دو، لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیونکہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر دکھایاجارہاہے کہ بھارت میں صورت حال تشویشناک ہے، کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال پہلےاسپتالوں کی استعداد بڑھائی تھی، اسپتالوں کی استعداد نہ بڑھاتے تو بھارت جیسی صورتحال ہوتی، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے، گھرسےباہرجاتےہوئےماسک کااستعمال لازمی کریں ، کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑے گا، مجھے آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کردیں، لاک ڈاؤن سے کتنی دیر بچ سکتے ہیں یہ آپ پر انحصار کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی لہر تو پاکستان واحد ملک تھا جہاں مساجد کھلی تھیں، مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے  سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی، قوم ملکر مقابلہ نہیں کرےگی ہم اس وبا سے نہیں جیت سکتے۔

این سی او سی اجلاس

دوسری جانب وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہوں گے، ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی ہے، ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں سے مل کر پلان بنائیں گے، دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نہ بلایا جائے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جن شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارےبند کردیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جمعے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 144 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ ہزار 870 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

Source: Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *