کورونا کی پابندیوں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔۔

کورونا کی پابندیوں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔۔

22 views

ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سخت پابندیوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ترتیب و تدوین: صبحین عماد

ذرائع کے مطابق وفاق نے پابندیاں سخت کرنےکی تجاویزصوبوں کو ارسال کر دی ہیں اور رائےبھی طلب کی ہے۔وفاقی حکومت نے2مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز دی ہے۔

پہلےمرحلےمیں کورونا پھیلاؤ نہ رکنے پرلاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز ہے۔ وفاق کی طرف سے صوبوں کو شام 6 تا سحری کاروبار بند کرنےکی تجویز دی ہے۔

شام کے اوقات میں پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنےکی تجویز ہے۔ ہفتہ، اتوارکاروباری سرگرمیاں مکمل بندکرنے اور کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکھلےرکھنےکی تجویز ہے۔

دفاترمیں50 فیصد عملےکی حاضری کے فیصلے پرعملدرآمد، مثبت کیسزکی شرح 13 فیص دسےزائد پرمکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں 7 تا 10 روزلاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت کی دفتری اوقات کار 9 سے دوپہر2 بجےکرنےکی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت نے جم اور ورزش سینٹرز مکمل بند کرنے کا کہا ہے۔

source: Hum News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *