اسلام آباد کےحسین موسم کے آگے کراچی کا آگ اگلتا سورج۔۔

اسلام آباد کےحسین موسم کے آگے کراچی کا آگ اگلتا سورج۔۔

23 views

کہیں موسم ہے سہانا اور ابر رحمت برس رہا ہے
کیہں ایک شہر ایسا بھی ہے جو بوند بوند ترس رہا ہے 

موسم گرما میں آگ اگلتا سورج اور ایک طرف برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک ملک بھر میں ہی رمضان کے آغاز کے ساتھ ساتھ سورج نے بھی جوش دکھانا شروع کردیا

صبحین عماد

 ایک طرف کورونا کا خطرہ تو دوسری جانب یہ روح کو جھلسانے والے سورج نے تو صحیح معنوں میں کراچی والوں کو اللہ یاد کرا دیا ہے لیکن یہ گرمی اور سورج کے سارے زور شاید صرف کراچی والوں کے حصے میں ہی رہ گئے ہیں کیونکہ ابھی تو چند ہی روزے گزرے تھے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا شام کے وقت بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ۔بارش کے بعد اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا گیا اور دن کے آغاز میں گرمی سے پریشان لوگ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کے لطف اندوز ہوتے رہے

گرمیوں میں سردی والا موسم، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں موسلادھار ژالہ  باری شہر اقتدار نے برف کی چادر اوڑھ لی، موسم سرد ہو گیا، شہریوں نے سوشل  میڈیا پر تصاویر

Heavy rains in Islamabad, Rawalpindi, Mianwali, several other cities |  Pakistan | Dunya News

ایسا لگتا ہے کہ کراچی والے اپنے حکومت کے معاملے میں تو بد نصیب تھے ہی اب تو لگتا ہے موسم بھی ان سے روٹھ گیا ہے

PMD issues heat wave alert for Karachi

اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار کیا ہوا کہ اسلام آباد کا ساری حسن نکل کہ سامنے آگیا ،ہریالی اور پہاڑوں کے دامن میں گھرا اسلام آباد کواس موسم نے مزید چار چاند لگا دیے ،یہی نہیں اسلام آباد کے علاوہ سوات، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور موسم نے خود کو بدل کے ہر ایک کے مزاج کو بھی یکدم بدل دیا

اسلام آباد میں موسلادھار بارش،حد نظر منظر حسین

جبکہ دوسری جانب اگر بات کریں کراچی کی جہاں گرمی نے سورج نے ایسے ڈیرے ڈال رکھیں ہیں کہ انسان سوچنے پر مجبور ہوجائے کہ کیا اتنے گناہ ہوگئے ہیں کہ اس بابرکت مہینے میں بھی کراچی والے ابر رحمت کو ترس رہے ہیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دنوں مین بھی موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچے

Heat wave continues to bake Karachi - Daily Times

اب بندہ کیا کہے کہ واہ رے قسمت اسلام آباد والوں کی برکت والے اس مہینے میں خوب رحمت برس رہی ہے  لیکن اس کا کچھ قصور تو کراچی والوں کو بھی جاتا ہے کیونکہ جب ہریالی کو ہم نے خود ہی اپنے شہر کے لیے حرام کرلیا ہو اور ہر طرف صرف عمارتوں کو رش لگا ہو تو موسم سے کیسے امید کی جائے کہ ہم پر رحمت بن کر برسے

The Conocarpus Disaster, Karachi – Hamid Tree Foundation

source: media report
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *