کورونا وبا : سندھ حکومت نے پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ۔۔

کورونا وبا : سندھ حکومت نے پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ۔۔

164 views

ملک بھار میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا صوبے بھر کے تمام جامعات، کالجز اور تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند کیا جارہا ہے، سرکاری دفاتر میں بھی صرف 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا اور آفس کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کورونا وائرس کی صورتحال کے مدنظر اہم فیصلہ کرلیا تمام دفاتر میں کم سے کم اسٹاف کو آنے کی اجازت دیں  باقی تمام آفیس اسٹاف گھروں سے کام کرینگے سیکریٹریز اپنے ضروری اسٹاف کو بلائیں گے۔

 ریسٹورانٹ اور ہوٹل میں بھی اب انڈور اور آوٹ ڈور ڈائین ان پر مکمل پابندی کی جائیگی صرف ٹیک آوے کی اجازت ہوگی جبکہ مارکیٹ کے اوقات بھی شام 6 بجے تک ہوں گے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کیسز مین مزید اضافہ ہوا تو ممکن ہے کہ مارکیٹیس کو مکمل بند کردیا جائے۔

 جیل میں ملاقات پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کورونا کی روک تھام کے لیے 29 اپریل سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی جائیگی تاہم انڈسٹری اور فیکٹریاں کھلی رہیں گی لیکن ان پر بھی ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کیا جارہاہے، کاش لوگ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے اور ماسک پہن لیتے، اس وقت صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، اور اگر عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے تو حکومت کے پاس سخت فیصلے کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *