پاک بحریہ کی کوسٹل اور کریکس ایریا میں راشن مہم

پاک بحریہ کی کوسٹل اور کریکس ایریا میں راشن مہم

5 views

پاک بحریہ کی جانب سے رمضان کے مہینے میں کرونا وبا کی حالیہ شدید لہر سے متاثرہ ساحلی اور کریکس کے علاقوں میں رہائش پذیر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

پاک بحریہ نے ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے مستحق خاندانوں میں گیارہ سو راشن بیگز تقسیم کئے۔ راشن تقسیم کی مہم کے دوران پاک بحریہ کے جوانوں نے بلوچستان کے شہروں گودار اور اورماڑہ جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں بن قاسم، کیٹی بندر، سجاول ، چوہڑ جمالی اور شاہ بندر میں ایک ماہ کے راشن پر مشتمل تھیلے تقسیم کیے۔

پاک بحریہ کی راشن تقسیم مہم کا مقصد ساحلی اور کریکس علاقوں میں رہائش پذیر نادار خاندانوں کی امداد کرنا ہے۔ پاک بحریہ کرونا وبا کے چیلنج کے دوران ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی مدد کے لئے پر عزم ہے ۔

Source PNMedia Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *