کورونا ویکسین: کل سے 40 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوگی

کورونا ویکسین: کل سے 40 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوگی

53 views

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کل سے کورونا ویکسین کے لیے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران نئے مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری مگر سست روی کا شکار ہے۔

پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج کی این سی او سی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کے لیے اندراج کروا سکیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اب سے 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے تو آپ خود بھی اندارج کروائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 70 اموات اور 4 ہزار 825 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 452 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 219 ہے اور 6 لاکھ 94 ہزار 46 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا 3 ہزار 134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 450، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 77، پنجاب 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار 545، بلوچستان 21 ہزار 743، آزاد کشمیر 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *