کورونا وبا : فوج کا کام ہنگامی حالت میں سول اداروں کی مدد کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

کورونا وبا : فوج کا کام ہنگامی حالت میں سول اداروں کی مدد کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

22 views

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز .کی شرح بہت زیادہ ہے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملک بھرمیں570افرادوینٹی لیٹرزپرہیں،4 ہزار300 کی حالت نازک ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور، مردان، چارسدہ، لاہور، فیصل آباد، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، آزاد کشمیر، مظفرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعدادانتہائی زیادہ ہے۔ جب کہ 51 شہروں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5 فیصدسےزیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں احساس اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے بحیثیت قوم ہمیں پہلے سے بھی زیادہ احتیاط اورمل کراجتماعی اور انفرادی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کو سول اداروں کی مدد  کے لیے طلب کیا گیا ہے، ہرضلع کی سطح پرآرمی دستےسول انتظامیہ کی مدد کے لیے صبح 6 بجے پہنچ چکے ہیں۔ جو موجودہ وبائی صورتحال میں عوام کی حفاظت کویقینی بنائیں گے۔ ڈویژن کی سطح پربریگیڈیئراورضلع کی سطح پرلیفٹیننٹ کرنل معاملات دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی ایپکس کمیٹیوں کی میٹنگز ہفتے میں ایک دن ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا کام ہنگامی حالات میں سول اداروں کی مدد کرنا ہے اور پاک فوج آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کی توقعات پرپورا اترے گی۔ جب کہ پاک فوج نےانٹرنل سیکیورٹی الاوَنس نہ لینےکافیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صحت کا شعبہ شدید دباؤ میں ہے، ملک میں آکسیجن کی کُل پیداوار کا 75 فیصد صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے، لیکن اگر کورونا کی صورتحال خراب ہوئی تو صنعتوں کے لیے مختص آکسیجن اسپتالوں کو دینا پڑے گی۔

source: Express News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *