وبا کے دن ہیں تو کیا ہوا وفاقی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا افطار ڈنر

وبا کے دن ہیں تو کیا ہوا وفاقی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا افطار ڈنر

96 views

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔

فہمیدہ یوسفی

اس خبر کی تفصیلات جاننے سے پہلے ذرا نظر ڈال لیتے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار پر جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 804,939 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد87 ہزار 794 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 142 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 329 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان میں افطار پارٹیوں کی ہلچل ۔۔

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے خدشات کے باعث ملک بھر میں فوج بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے مدنظر پاکستان بھر میں ریسٹورینٹس پر پابندی عائد ہے۔

لیکن ہمارے حکمران ہمیشہ یہ ثابت کرتے ہیں کہ اگر آپ طاقتور ہیں بااختیار ہیں تو ہر قانون سے ماورا ہیں۔ ہمارے ملک میں قانون تو ویسے بھی غریبوں کے لیے ہی امیروں کا اس سے کیا لینا دینا ۔

Khyber Pakhtunkhwa Health Minister Taimur Saleem Jhagra is seen at an iftar party on Monday. — Photo provided by author

ایسے بے شمار واقعات نظروں کے سامنے آجاتے ہیں، جب ہمارے حکمران قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے نظر آئینگے۔

قانون کی دھجیاں اڑانے کا ایک ایسا ہی واقعہ پشاور میں پیش آیا جہاں کسی اور نے نہیں بلکہ وفاقی وزیر صحت خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے اس کا عملی مظاہرہ پیش کیا اور کورونا کی تیسری شدید لہر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ،اس تقریب کا انعقاد ان کے حلقہ انتخاب میں واقع ریسٹورنٹ میں کیا گیا مزے کی بات یہ کارکنوں کو افطاری کی دعوت سوشل میڈیا پر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی مہنگی ترین افطاری کون سے ملک میں کروائی جاتی ہے؟؟

اس دعوت افطار میں کارکن بڑی تعداد میں شریک تھے۔

ظاہر ہے کہ جب بڑی تعداد میں لوگ ایک جگہ موجود ہونگے تو فاصلے کا خیال کون کرے لہذا اس دعوت افطار کے موقع پر سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا، جبکہ کارکن صوبائی وزیر صحت کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔

KP health minister booked for flouting COVID-related SOPs

سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل اور شدید تنقید کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے نجی ریسٹورنٹ کے مالک اور مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کر دیا۔

تاہم سوال یہ ہے کہ جب ہمارے حکمران اس قدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرینگے تو عوام سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔ کورونا کی وبا میں سماجی تعلقات میں نزدیکیوں کی نہیں بلکہ فاصلوں کی ضرورت ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *