مولانا طارق جمیل کے اسٹور ایم ٹی جے کا کراچی میں افتتاح۔۔

مولانا طارق جمیل کے اسٹور ایم ٹی جے کا کراچی میں افتتاح۔۔

216 views

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے شروع کیے جانے والا ملبوسات کا برانڈ ‘ایم ٹی جے’ فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کردیا۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے کراچی کے معروف علاقے طارق روڈ میں اپنے برانڈ ‘ایم ٹی جے ‘ کے اسٹور کا افتتاح کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

ایم ٹی جے کے پہلے اسٹور کا افتتاح آج 26 اپریل کی دوپہر کو مولانا طارق جمیل نے کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھی اور دیگر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے، مولانا طارق جمیل نے اسٹور کا افتتاح کیا اور خصوصی دعا بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

اسٹور میں موجود تمام ملبوسات مشرقی طرز کے ہیں، جن میں فارمل، عروسی، سلے، ان سلے، غرض یہ کہ ہر طرح کے ملبوسات دستیاب ہیں۔

ایم ٹی جے کی جانب سے جوتے اور پرفیومز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

Maulana Tariq Jameel launches flagship store in Karachi - Style - Images

مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی مصنوعات کی قیمتیں عام مارکیٹ سے مطابقت رکھتے ہوئے 2 ہزار سے 5 ہزار روپے کے درمیان ہیں۔

ملک کے کچھ برانڈز کی طرح ایم ٹی جے اسٹور میں بھی بنا چہرے کی ڈمیز موجود ہیں۔

Maulana Tariq Jameel launches flagship store in Karachi - Style - Images

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوالات اٹھائے جارہے تھے کہ مولانا طارق جمیل کو اب کاروبار کرنے کا خیال کیوں آیا اور برانڈ لانچ کرنے سے ان کے کیا مقاصد ہیں۔

جس پر مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے شروع کیے جانے والے کپڑوں کے برانڈ سے متعلق وضاحت دی تھی اور کہا تھا کہ برانڈ سے کاروبار کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اس کی آمدنی فاؤنڈیشن کے لیے خرچ کی جائے گی۔

source: Dawn News
content : Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *