تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کی بدمعاشی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کی بدمعاشی

98 views

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکان داروں سے الجھ پڑے، اسلم خان کی جانب سے دکاندار کو تھپڑ مارنے کی وڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلم خان کے گارڈوں اور دکان داروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس میں انہوں نے خود بھی بھرپور حصہ لیا، گارڈوں نے دکان داروں پر بندوق بھی تان لی۔دونوں گروپ بعد میں پریڈی تھانے پہنچ گئے، پرچہ دکان داروں کے خلاف کٹ گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کہتے ہیں دکانداروں کے مطابق رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے پہلے تھپڑ مارا۔ تحقیقات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

دوسری جانب مارکیٹ صدر منہاج گلفام کا کہنا تھا کہ تھپڑ بھی اسلم خان نے مارا، تشدد بھی کیا اور پولیس کو بھی خود ہی بلایا، ایم این اے صاحب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

مارکیٹ صدر نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کس نے زیادتی کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *